ابنا: منامہ سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے عکر کے علاقے ميں مظاہرہ کرنے والوں پر حملے کئے ہيں-خبروں کے مطابق سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر زہريلي آنسو گيس کے گولے داغے اور بعد ازاں ہينڈ گرنيڈوں کا استعمال کيا- پوليس نے متعدد مظاہرين کو گرفتار بھي کرليا ہے-کہا جارہا ہے کہ سعودي عرب کےحمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے پرامن مظاہروں کے دوران اپنے ايک ايجنٹ کي ہلاکت کے بہانے عکر کا محاصرہ کررکھا ہے-بحرين کي ڈيموکريٹ پارٹي کے سيکريٹري جنرل فاضل عباس نے بتايا ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکار علاقے ميں غذائي اشيا اور دواؤں کي ترسيل کي اجازت بھي نہيں دے رہے ہيں -انہوں نے عکر کا محاصرہ ختم کئے جانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے فوجي بلاجواز لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہيں اور شہريوں کو ہراساں کيا جارہا ہے- بحرين کي ڈيموکريٹ پارٹي کے سيکريٹري جنرل نے يہ بات زور ديکر کہي کہ مظاہرے پوري طرح سے پرامن تھے جبکہ ہلاک ہونے والا شخص بحريني شہري بھي نہيں ہے-سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ ميں بھي مظاہرين پر حملے کئے ہيں -
.....
/169